آکلینڈ میں فائرنگ سے تین افراد ہلاک، چھ زخمی

ویلنگٹن، نیوزی لینڈ کے شمالی جزیرے کے شہر آکلینڈ میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک بندوق بردار سمیت تین افراد ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہو گئے۔

وزیر اعظم کرس ہپکنز نے جمعرات کو کہا کہ پولیس کا ایک رکن زخمیوں میں شامل ہے جنہیں آکلینڈ کے اسپتال لے جایا گیا ہے۔ انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ حکام کا اندازہ ہے کہ قومی سلامتی کو کوئی خطرہ نہیں ہے اور نیوزی لینڈ کی سلامتی کے خطرے کی سطح میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ مجرم پمپ ایکشن شاٹ گن سے لیس تھا۔ “وہ ایک تعمیراتی جگہ سے گزرا اور فائرنگ شروع کر دی۔ عمارت کے اوپری حصہ پر پہنچنے پر اس نے خود کو ایک لفٹ میں بند کر لیا جسے تھوڑی دیر بعد تلاش کرلیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق آٹھ گولیوں کی آوازیں سنی گئیں۔ جائے حادثہ کے قریب لوگوں کو گھروں کے اندر رہنے کو کہا گیا ہے۔ آکلینڈ کے میئر وین براؤن نے کہا کہ فیفا کے تمام اہلکار اور بین الاقوامی فٹبال ٹیمیں محفوظ ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ جمعرات کو ایک ماہ تک جاری رہنے والے فیفا ویمنز ورلڈ کپ 2023 کا آغاز ہوا، جس کی میزبانی نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا مشترکہ طور پر کر رہے ہیں۔ نیوزی لینڈ کی خواتین کی قومی فٹ بال ٹیم جمعرات کو آکلینڈ کے ایڈن پارک میں اپنے افتتاحی میچ میں ناروے کا مقابلہ کرے گی۔

یواین آئی۔ م س

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں