بنگلہ دیش: بس آبی ذخائر میں گرنے سے 17 افراد ہلاک، 45 زخمی

ڈھاکہ، بنگلہ دیش کے جھالوکاٹی ضلع میں ہفتہ کو ایک بس سڑک سے پھسل کر آبی ذخائر میں گرگئی جس سے کم از کم 17 افراد ہلاک اور 45 دیگر زخمی ہوگئے۔

ایک سینئر پولیس افسر نے یہ اطلاع دی۔

ضلعی پولیس سربراہ محمد افروز الحق توتل نے میڈیا کو بتایا کہ مسافر بس آج صبح دارالحکومت ڈھاکہ سے تقریباً 200 کلومیٹر جنوب میں سڑک کے کنارے ایک آبی ذخائر میں گر گئی۔ اس حادثے میں 13 افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ کئی لوگ شدید زخمی ہیں۔

اہلکار نے بتایا کہ تمام زخمیوں کو مقامی اسپتالوں اور کلینکوں میں لے جایا گیا، جہاں مزید چار افراد دم توڑ گئے۔ انہوں نے کہا کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ کئی لوگوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اہلکار کے مطابق حادثہ ڈرائیور کے گاڑی پر سے کنٹرول کھونے کے بعد پیش آیا۔

یواین آئی/ژنہوا۔الف الف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں