الجیریاکے جنگلات میں آگ سے مرنے والوں کی تعداد 34 ہو گئی

الجزائر، الجیریا کے جنگلات میں آگ لگنے سے مرنے والوں کی تعداد 34 ہو گئی ہے جن میں 10 فوجی بھی شامل ہیں۔

پیر کو جاری کردہ اعداد و شمار میں وزارت داخلہ نے بتایا کہ 11 صوبوں میں تقریباً آٹھ ہزار افراد آگ کی لپیٹ میں ہیں۔ آگ پر قابو پانے کے لیے 529 ٹرکوں اور کئی فائر فائٹنگ ہیلی کاپٹروں کی مدد حاصل کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آگ بنیادی طور پر بیجیا، جیجل اور بویرا صوبوں میں اتوار کی رات بھڑک اٹھی تھی۔ تیز ہواؤں کی وجہ سے یہ تیزی سے پھیل گئی جس سے کافی نقصان ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پیر کی رات دیر گئے تک 16 صوبوں میں جنگلوں میں آگ لگنے کے کل 97 واقعات درج ہوئے جن میں پہلے دن 15 لوگوں کی موت ہوئی تھی جو اب بڑھ کر 34 ہوگئی ہیں۔

یواین آئی۔ م س

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں