تل ابیب مظاہروں کے دوران 18 افراد کو حراست میں لیا گیا، 10 پولیس اہلکار زخمی ہوئے

یروشلم، اسرائیل کے تل ابیب میں پولیس افسران پر حملہ اور امن میں خلل پیدا کرنے کے الزام میں 18 لوگوں کو حراست میں لیا گیاہے۔ اس دوران 10 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

ٹائمز آف اسرائیل اخبار نے منگل کو پولیس کے حوالے سے یہ رپورٹ دی ہے۔

اس سال جنوری میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی کابینہ نے مجوزہ عدالتی اصلاحات کی وجہ سے ملک بھر میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کیے تھے۔

پیر کو اسرائیلی پارلیمنٹ نے عدالتی اصلاحات سے متعلق ایک مسودہ قانون کی منظوری دی۔ اس دوران اپوزیشن کے تمام اراکین پارلیمنٹ نے ووٹنگ کا بائیکاٹ کیا۔

یواین آئی۔ م س

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں