یمن میں بارودی سرنگ دھماکے میں 8 افراد ہلاک

صنعا، یمن کے وسطی صوبے مارب میں منگل کو گولہ بارود کے ڈھیر میں دھماکے میں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔

حوثیوں کے زیرانتظام المصیرہ ٹی وی نے یہ اطلاع دی۔ ایک نامعلوم ذریعے کا حوالہ دیتے ہوئے، ٹیلی ویژن نے اطلاع دی ہے کہ دھماکہ مارب میں عابدہ وادی کے الحاوي علاقے میں ایک مقامی اسلحہ ڈیلر کے گھر میں ہوا۔ جس میں اسلحہ ڈیلر، اس کی بیوی اور پانچ بچے مارے گئے۔

ایک دیگر متاثرہ وہ شخص تھا جو گھر میں موجود دھماکہ خیز ڈیوائس کو سنبھالنے کی کوشش کر رہا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھماکے سے مکان کھنڈر بن کر رہ گیا۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ دھماکہ ممکنہ طور پر گولہ بارود کے غلط استعمال کی وجہ سے ہوا۔

یواین آئی۔ م س

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں