صنعاء، یمن کے جنوب مغربی صوبے تَعِز میں ایک اہم سڑک پر دو دھماکہ خیز آلات کے پھٹنے سے چار فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
یمن کے سرکاری ٹی وی نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ حملہ منگل کو جنوبی ضلع المکاتیرہ میں اس وقت ہوا جب فوجی ایک فوجی قافلے میں سفر کر رہے تھے اور جنوبی صوبے لحج کے قریب فرنٹ لائن سے واپس آ رہے تھے۔
اس میں مزید کہا گیا کہ دھماکہ خیز آلات علاقے میں گھس آئے حوثیوں نے نصب کیے تھے اور انہوں نے دور سے دھماکہ کیا۔ یمن 2014 سے فوجی تنازعہ میں الجھا ہوا ہے جب ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے کئی شمالی شہروں پر قبضہ کر لیا اور سعودی حمایت یافتہ یمنی حکومت کو دارالحکومت صنعا سے باہر نکال دیا۔
یہاں جاری تنازعہ نے ہزاروں جانیں لے لی ہیں اور ملک کو فاقہ کشی کے دہانے پر دھکیل دیا ہے۔
یو این آئی۔ این یو۔