چین: شدید بارشوں کے لیے یلو الرٹ جاری

بیجنگ، چین کے کئی علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ قومی موسمیاتی مرکز نے جمعرات کو شدید بارش کا انتباہ دیتے ہوئے ’یلو الرٹ‘ جاری کیا ہے۔

مرکز کے مطابق، جمعرات کی صبح 8 بجے سے جمعہ کی صبح 8 بجے تک، تائیوان، فوژیان، ژی جیانگ، یوننان، گوئژو، چونگ کنگ، گانسو اور شانشی سمیت علاقوں میں تیز بارش اور طوفان کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

ان خطوں کے کچھ حصوں میں موسلادھار بارش متوقع ہے، سب سے زیادہ فی گھنٹہ 80 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے، اس کے ساتھ آندھی اور طوفانی آسکتے ہیں۔

مقامی حکومتوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ تیز بارش کے لیے تیاری کرلیں اور انہیں شہروں، کھیتوں اور مچھلی کے تالابوں میں پانی کی نکاسی کے نظام کا جائزہ لینے کی صلاح دی گئی ہے۔

ٹرانسپورٹ حکام سے کہا گیا ہے کہ وہ شدید بارش کے ساتھ سڑک کے حصوں پر ٹریفک کنٹرول کے اقدامات کو اپنائیں اور پانی بھرے حصوں میں ٹریفک کی رہنمائی کریں۔

مرکز نے یہ بھی تجویز کیا ہے کہ نشیبی علاقوں میں خطرناک باہری بجلی سپلائی کاٹ دی جائے، کھلے علاقوں میں باہری آپریشن معطل کر دیا جائے اور خطرے والے علاقوں یا خطرے والی عمارتوں میں رہنے والے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے۔

چین میں چار سطحی موسم کی وارننگ کا نظام ہے، جس میں سرخ سب سے شدید ، اس کے بعد نارنجی، پیلا اور نیلی وارننگ کانظام ہے۔

یو این آئی۔ این یو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں