میکسیکو میں مختلف جھڑپوں میں 11 افراد ہلاک

میکسیکو سٹی، میکسیکو کے گوریرو صوبے میں مختلف مسلح جھڑپوں میں تین پولیس افسران سمیت گیارہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ مقامی میڈیا نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔

اخبار ایل سول ڈی اکالپلکو نے رپورٹ کیا کہ بدھ کو مقامی ملیشیا گروپ یونین آف پیپلز اینڈ آرگنائزیشن آف دی سٹیٹ آف گوریرو(یو پی او ای جی) کے ارکان اور ٹیکوانپا کی میونسپلٹی میں مسلح شہریوں کے درمیان جھڑپوں میں سات افراد ہلاک ہو گئے۔

اخباری اطلاعات کے مطابق تشدد کا دوسرا واقعہ ایڈوارڈو نیری میونسپلٹی میں پیش آیا جہاں ایک مغوی پولیس افسر کو بچانے کے لیے آپریشن کے دوران پولیس پر حملہ کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق آپریشن کے دوران حملہ آوروں نے دو پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا اور مغوی پولیس اہلکار دوران علاج دم توڑ گیا۔

ہواین آئی۔ظ ا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں