سمندری طوفان ڈوکسوری نے دی مشرقی چین میں دستک

فوزو، سمندری طوفان ڈوکسوری، جو اس سال کا پانچواں طوفان ہے، جمعہ کی صبح مشرقی چین کے فوجیان صوبے سے ٹکرایا۔ اس کے ساتھ ساتھ تیز ہوائیں اور موسلا دھار بارش بھی ہوئی۔

فوجیان کے صوبائی موسمیاتی بیورو کے مطابق، طوفان صبح 9:55 بجے کے قریب ژنجیانگ شہر کے ساحلی علاقوں سے ٹکرایا، اس کے مرکز کے قریب 50 میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے ہوا چل رہی تھی۔

ڈوکسوری کے شمال مغرب کی طرف بڑھنے کی توقع ہے، جس کی شدت میں بتدریج کمی آئے گی۔

یو این آئی۔ این یو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں