منیلا، فلپائن میں رومبلون صوبے کے سمارا جزیرے کے ایک شہر کورکویرا میں ہفتہ کو 95 افراد سے بھری کشتی ڈوبنے سے کم از کم ایک شخص کی موت ہو گئی۔
فلپائنی کوسٹ گارڈ (پی سی جی) نے یہ اطلاع دی ہے۔
کوسٹ گارڈ نے آج یہاں بتایا کہ 96 افراد کی گنجائش والی موٹر بوٹ میں 90 مسافر اور عملے کے پانچ ارکان سوار تھے۔ انہوں نے بتایا کہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق رات 1230 بجے پیش آیا۔ موٹر بوٹ رومبلون میں تبلاس جزیرے پر کیلاتراوا شہر سے کورکویرا جا رہی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ تمام 95 افراد کو سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کر کے بچا لیا گیا ہے۔ حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ ایک مقامی اہلکار نے ریڈیو انٹرویو میں بتایا کہ کشتی کسی سخت چیز سے ٹکرانے کے بعد ڈوب گئی۔
یواین آئی۔الف الف