استنبول، ترکی کے شمال مغربی علاقے میں مسلسل موسلادھار بارش سے آنے والے سیلاب میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر پانچ ہو گئی ہے۔ یہ اطلاع مقامی میڈیا نے جمعرات کو دی ہے۔
نشریاتی ادارے این ٹی وی کے مطابق منگل کی صبح سے کرکلریلی صوبے کے قصبے اگنیڈا میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلابی ریلوں میں پانچ افراد ہلاک اور 31 کے قریب زخمی ہو گئے۔ مرنے والوں میں سے دو کا تعلق استنبول سے ہے۔ بدھ کو ایک اور لاپتہ شخص کی ہلاکت کی اطلاع کے بعد مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ 300 سے زائد اہلکار سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔
وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے کہا کہ یہاں کیمپ سائٹ پر دو گھنٹے کے اندر طوفانی بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب میں بنگلوں کو نقصان پہنچا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آب و ہوا کی تبدیلیوں کی وجہ سے دنیا بھر میں شدید بارشیں ہو رہی ہیں۔ ہمیں اچانک تیز بارش کے انتباہات پر دھیان دینا ہوگا۔‘‘
یو این آئی۔ این یو۔