مالی میں دو دہشت گردانہ حملوں میں 49 شہری اور 15 فوجیوں کی موت

بماکو، مغربی افریقی ملک مالی میں جمعرات کو ہوئے دو دہشت گردانہ حملے میں کم از کم 49 عام شہری اور 15 فوجی ہلاک ہو گئے۔

مالی حکومت کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلمانوں کو سپورٹ کرنے والے گروپ (جی ایس آئی ایم) نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں حملے اس نے کئے ہیں۔ اسے ناؤ ’ٹومبکٹو‘ کے مسافروں اور گاؤ علاقے میں مالین مسلح افواج (ایف اے ایم اے ) کے ایک کیمپ کو نشانہ بنایا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس دوہرے حملے کے جواب میں، ہمارے بہادر ایف اے ایم اے کے مشترکہ فضائی زمینی آپریشن میں تقریباً 50 دہشت گرد مارے گئے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مسافروں کو نکالنے اور مقامات کو محفوظ بنانے کے لیے فوری انتظامات کیے گئے تھے۔

حملوں کے چند گھنٹے بعد، مالی کے عبوری صدر اسیمی گوئتا نے جمعرات سے تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا۔

سال 2012 کے بعد سے، مالی ایک شورش، جہادی دراندازی اور بین فرقہ وارانہ تشدد سے دوچار ہے جس میں ہزاروں افراد ہلاک اور سیکڑوں ہزاروں بے گھر ہو چکے ہیں۔

یو این آئی۔ این یو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں