نیپال: بس حادثہ میں 7 افراد ہلاک، 27 زخمی

کھٹمنڈو، نیپال کے بانکے ضلع میں جمعہ کی رات ایک مسافر بس کے ٹرک سے ٹکرانے سے سات افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔

بانکے کے ایک پولیس افسر سندر تیواری نے ہفتہ کو بتایا کہ 41 افراد کو لے جارہی بس مشرقی مغربی شاہراہ پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ بس پڑوسی ضلع ڈانگ سے مسافروں کو واپس لے جا رہی تھی۔

تیواری نے ژںہوا کو بتایا کہ، “ایسا لگتا ہے کہ تیز رفتار بس نے ٹرک کو ٹکر ماردی، جس کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ تمام زخمیوں کا مقامی اسپتال میں علاج جاری ہے۔ زخمیوں میں سے دو مسافروں کی حالت تشویشناک ہے۔

یواین آئی۔الف الف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں