مراکش میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 2,122 ہو ئی

امیزمز مراکش، مراکش میں جمعہ کی نصف شب آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد کم از کم 2,122 افراد کی موت اور 2,421 زخمی ہو گئے ہیں۔

مراکش کی وزارت داخلہ نے اتوار کو اپنی تازہ ترین اپ ڈیٹس میں یہ اطلاع دی۔

وزارت نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ مرنے والوں کی تعداد میں الحوز صوبے میں 1,351، صوبہ تارودنت میں 492، چیچووا میں 201 اور مراکش میں 17 افراد شامل ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق، مراکش کے فوجی اور ہنگامی خدمات مبینہ طور پر ایٹلس پہاڑی علاقے کے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں تک پہنچنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں کیونکہ وہاں جانے والی سڑکیں گرے ہوئے پتھروں سے بند ہو گئی تھیں۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے اندازوں کے مطابق، اس آفت نے قدیم شہر اور اس کے مضافات میں 300,000 سے زائد افراد کو متاثر کیا۔

مراکشی ہلال احمر (ایم آر سی) نے کہا ہے کہ زمینی صورتحال تلاش اور بچاؤ کی کوششوں کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے، اور مدد کے لیے ایٹلس پہاڑوں کے ان دور دراز علاقوں تک بھاری مشینری پہنچانا ایک ترجیح ہے۔

ایم آر سی نے ایک بیان میں کہا کہ جیسے جیسے لوگوں کو ملبے سے باہر نکالا جارہا تھا، ایم آر سی اور دوسرے پہلے جواب دہندگان سب سے زیادہ سنگین معاملات کی شناخت اور ترجیح دینے کے لیے چوبیس گھنٹے کام کر رہے تھے۔

یو این آئی۔ این یو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں