ساؤ پالو، برازیل کے جنوبی علاقوں میں گزشتہ ہفتے آنے والے ایکسٹرا ٹراپیکل طوفان کے بعد مجموعی طور پر 44 لوگوں کی موت ہو ئی اور 46 دیگر لاپتہ ہیں۔
شہری دفاع کے ادارے نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔
طوفان کے سبب ارجنٹینا اور یوراگوئے کی سرحد سے متصل ریو گرانڈے ڈو سل ریاست کے تقریباً 60 شہروں، اور پڑوسی ریاست سانتا کیٹرینا کے کچھ علاقوں میں پیر کو موسلادھاربارشوں، سیلابوں، 110 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں سے کے سبب مٹی کے تودے گرنے شروع ہوگئے۔
ایجنسی نے بتایا کہ ایک کے علاوہ تمام اموات ریو گرانڈے ڈو سل میں ہوئیں، جہاں 224 افراد زخمی ہوئے اور 14,000 سے زیادہ افراد کو نکالا گیا۔ سب سے زیادہ متاثرہ شہر میوکم تھے جہاں 16 افراد ہلاک ہوئے اور روکا سیلز جہاں 10 افراد ہلاک ہوئے۔
برازیل کے نائب صدر جیرالڈو الکامن نے جمعہ کو طوفان سے متاثرہ ہر فرد کو تقریباً 160 امریکی ڈالر کا معاوضہ فراہم کرنے کے حکومتی منصوبے کا اعلان کرنے کے بعد اتوار کو خطے کا دورہ کیا۔
صدر لوئیز اناسیو لولا ڈی سلوا نے، ہندوستان سے بات کرتے ہوئے، آب و ہوا کی تبدیلی کے نتائج سے نمٹنے کے لیے انتہائی موسمی واقعات کو فوری ماحولیاتی ایجنڈے سے جوڑ دیا۔ مسٹر سلوا جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ہندوستان میں تھے۔
یو این آئی۔این یو