برازیل میں سمندری طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 47 ہو ئی

ساؤ پاؤلو، برازیل کی جنوب مشرقی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں ایکسٹرا ٹراپیکل طوفان سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 47 ہو گئی ہے۔

حکام نے منگل کو یہ اطلاع دی۔

ریو گرانڈے ڈو سل کے سول ڈیفنس نے کہا کہ طوفان نے 98 میونسپلٹیوں کو تباہ کر دیا ہے اور دریائے تکاری میں طغیانی آ گئی ہے، جس کے نتیجے میں 4 ستمبر سے اب تک 25 ہزار سے زائد افراد کو نقل مکانی کرنی پڑی ہے اور کم از کم 925 زخمی ہوئے ہیں۔

ریو گرانڈے ڈو سل کے ڈپٹی گورنر گیبریل سوزا نے کہا کہ منگل تک آٹھ افراد لاپتہ ہیں۔

دریں اثنا، برازیل کی حکومت نے اس ہفتے ریو گرانڈے ڈو سول میں نئے طوفان کے انتباہات سے متاثرہ علاقوں کے لیے اقتصادی اور تعمیر نو کی امداد کا ایک پیکیج جاری کیا ہے۔

یو این آئی۔ این یو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں