بولیویا میں کار حادثے میں چار افراد کی موت

لا پاز، بولیویا کے وسطی شہر کوچابامبا میں پیر کی رات کئی مال بردار گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے سے چار افراد ہلاک ہو گئے۔

لوکل ٹرانزٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر مارسیلو گومیز نے یہ اطلاع دی۔

گومز نے کہا کہ یہ حادثہ، جس میں تین ٹریلر اور ایک ٹرک شامل تھا، خیال کیا جاتا ہے کہ ایک ہائی ٹن وزنی گاڑی دوسری لین میں گھسنے کی وجہ سے پیش آیا۔ جس کی ابھی بھی تفتیش جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ چاروں ڈرائیوروں کی موت ہو گئی۔ ان میں سے تین موقع پر اور چوتھے نجی کلینک لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ لاشوں کو جانچ کے لیے لے جایا گیا تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا کوئی ڈرائیور نشے میں گاڑی چلا رہا تھا۔

یو این آئی۔ این یو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں