کم نے روس کے ساتھ تعلقات کو شمالی کوریا کی اولین ترجیح قرار دیا

پیانگ یانگ، شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے بدھ کو روس کے ساتھ پیانگ یانگ کے تعلقات کو اپنے ملک کی اولین ترجیح قرار دیا مسٹر کم نے روس کے ووستوچن اسپیس پورٹ پر روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ میٹنگ میں کہا کہ”ہماری دوستی کی جڑیں بہت گہری ہیں، اور اب ہمارے ملک کی اولین ترجیح روس کے ساتھ تعلقات ہیں” شمالی کوریا کے رہنما نے دعوت دینے پر روسی صدر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ دورہ انتہائی اہم وقت پر ہوا ہے۔

مسٹر کم نے کہا کہ ہم (روس کے ساتھ) تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔ “ہم نے ہمیشہ صدر پوتن کے تمام فیصلوں اور روسی حکومت کے فیصلوں کی حمایت کی ہے۔”

مسٹر کم نے یہ بھی یقین ظاہر کیا کہ یہ میٹنگ روس اور شمالی کوریا کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو ایک نئی سطح پر لے جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا ‘سامراجیت ‘ کے خلاف جنگ میں ہمیشہ روس کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

یواین آئی۔ م س

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں