جنوبی پیرو میں دو گاڑیوں کے درمیان تصادم میں دس افراد ہلاک

لیما، جنوبی پیرو کے اریکیپا علاقے میں منگل کی رات ایک منی وین اور ٹرک کے درمیان تصادم میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 9 دیگر زخمی ہوگئے۔

میڈیا نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق رات 9:10 بجے سرنگ کے داخلی دروازے پر پیش آیا۔ مرنے والوں میں دو نابالغ بھی شامل ہیں۔

متاثرین کی مدد کے لیے پولیس اور فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔

مقامی پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش شروع کر دی ہے۔

یواین آئی۔ م س

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں