غزہ کی سرحد پر دھماکہ، پانچ افراد ہلاک

غزہ، اسرائیل-غزہ سرحد پر ایک دھماکے میں کم از کم پانچ فلسطینی ہلاک ہو گئے۔ غزہ میں حماس کے زیرانتظام وزارت صحت کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز فلسطینیوں کے ایک بڑے مظاہرے کے دوران دھماکے میں 25 دیگر زخمی ہوئے۔

فلسطینی سیکیورٹی ذرائع اور عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکے سے قبل سرحد پر متعدد فلسطینی مظاہرین اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ اس دوران اسرائیلی فوجیوں نے گولیاں برسائیں اور آنسو گیس کے گولے داغے۔

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق، اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے کہا کہ اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینیوں کو منتشر کرنے کے لیے اس وقت اقدامات کیے جب انہوں نے بیریر پر دھماکہ خیز آلات اور دستی بم پھینکے۔

آئی ڈی ایف نے دعویٰ کیا کہ مظاہرے کے دوران فلسطینی مظاہرین کی جانب سے اسرائیلیوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش میں دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

دریں اثناء اسرائیلی فوج نے اس امکان کو مسترد کر دیا کہ دھماکہ اسرائیلی فائرنگ سے ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیوائس کو پھینکنے کی کوشش کے دوران وہ پھٹ گیا۔

یواین آئی۔ م س

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں