ہوائی کے جنگل میں لگنے والی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 115 سے کم کرکے 97 کی گئی

لاس اینجلس، امریکی ریاست ہوائی کے ماوئی کے جنگلات میں لگی آگ سے سرکاری طور پر ہلاکتوں کی تعداد 115 سے کم کرکے 97 کردی گئی ہے۔

مقامی میڈیا نے حکام کے حوالے سے جمعہ کو یہ خبر دی۔

ریاست کے ایک بڑے مقامی خبر رساں ادارے ہوائی نیوز ناؤ کی رپورٹ کے مطابق ماؤئی پولیس کے سربراہ جان پیلٹیر نے جمعہ کی دو پہر ایک پریس کانفرنس میں ہلاکتوں کی تعداد میں کمی کا اعلان کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکام نے باقیات کی فہرست بنانے کی ایک مشکل کوشش کے درمیان ہلاکتوں کی تعداد کو ایڈجسٹ کیا، جن میں سے بہت سے نامکمل اور انتہائی خراب حالت میں ہیں۔

حکام کے حوالے سے بتایا گیا کہ برآمد شدہ باقیات کے ڈی این اے تجزیہ سے کچھ معاملات سامنے آنے کے بعد اموات کی تعداد میں کمی آئی ہے۔

ڈیفنس پی اوڈبلیو/ایم آئی اے اکاؤنٹنگ ایجنسی کے لیبارٹری ڈائریکٹر جان برڈ کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ پہلے کی تعداد تخمینوں پر مبنی تھے، جس میں مردہ گھرمیں پہنچائے گئے باڈی بیگز کی تعداد بھی شامل تھی اور برآمدگی میں غیر انسانی باقیات بھی شامل تھے۔

یواین آئی/ژنہوا۔الف الف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں