لیبیا میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 70 فیصد انفراسٹرکچر تباہ

طرابلس، لیبیا کی پل اور سڑکوں کی قومی ایجنسی نے پیر کے روز کہا کہ مشرقی لیبیا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 70 فیصد بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ وہاں کی 50 فیصد سڑکیں بھی تباہ ہو چکی ہیں اور آفت زدہ علاقوں میں ٹریفک کی اجازت دینے کے لیے متبادل راستے کھولے گئے ہیں۔ وزارت تعلیم نے کہا کہ مشرقی لیبیا میں سیلاب سے متاثرہ 15 شہروں اور قصبوں میں 114 اسکولوں کو نقصان پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ 10 ستمبر کو، بحیرہ روم کے طوفان ڈینیئل سے لیبیا میں کئی دہائیوں میں تباہ کن سیلاب آیا تھا، جس میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، کم از کم 5,500 افراد ہلاک اور 10,000 دیگر لاپتہ ہوگئے۔

یو این آئی۔ م ش۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں