جاپان: تعمیرات کی جگہ پر حادثے میں پانچ افراد زخمی

ٹوکیو، جاپان کے شہر ٹوکیو میں منگل کو ایک تعمیراتی مقام پر اسٹیل کا بیم گرنے سے کم از کم پانچ افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے چار کو دل کا دورہ پڑا۔
مقامی حکام نے یہ اطلاع دی۔

چوو پولیس کو مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 9:30 بجے اطلاع ملی کہ ٹوکیو کے چوو ضلع میں نیہونگ باشی کے قریب ایک تعمیراتی مقام پر سٹیل کا بیم10ویں منزل سے چوتھی منزل پر گرا ہے۔

چوو پولیس سٹیشن کے مطابق، کم از کم پانچ ملازمین زخمی ہوئے ہیں اور کچھ متاثرین گرے ہوئے ا سٹیل بیم کے نیچے پھنس گئے ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں چارتعمیراتی کارکن ہیں۔

ابق ریسکیو آپریشن کے لیے فائر ٹرکوں سمیت کل 27 ایمرجنسی ریسپانس گاڑیاں موقع پر بھیجی گئی ہیں۔

یہ حادثہ دفتری عمارتوں کے ایک گروپ کے قریب پرہجوم والےجے آر ٹوکیو اسٹیشن یاسو ایگزٹ کے قریب پیش آیا۔

اسٹیل بیم کے گرنے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

یواین آئی۔ م س

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں