جنوبی سوڈان میں فوج اور شہریوں کے درمیان جھڑپوں میں 10 افراد کی موت

جوبا، مشرقی جنوبی سوڈان میں گریٹر پیبور ایڈمنسٹریٹو ایریا (جی پی اے اے) کے پوچلا شہر میں دو دن تک جاری رہنے والی جھڑپوں کے بعد کم از کم دس شہری اور سیکورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

فوج نے منگل کو یہ اطلاع دی۔

جنوبی سوڈانی فوج کے ترجمان لول روئی کوانگ نے ژنہوا کو بتایا کہ اتوار کو جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب فوج نے حراست سے فرار ہونے والے ایک افسر کا تعاقب کیا۔

انہوں نے کہا کہ فرار ہونے والا اپنے سابق کمانڈر اوکونی اوکوم اوتھوف کے گھر میں چھپا ہوا تھا، جو خود کو دوسرے اسٹیشن پر تعینات کرنے کے احکامات سے انکار کرنے کے بعد مئی میں ڈیوٹی سے فرار ہو گیا تھا۔

کوانگ نے منگل کو جنوبی سوڈان کے دارالحکومت جوبا میں ایک انٹرویو میں کہا ’’جب بھی کوئی فوجی کوئی جرم کرتا ہے یا قانونی احکامات کی نافرمانی کرتا ہے، تو وہ اوکوام کو رپورٹ کرتا ہے۔ چنانچہ اتوار کے دن ایک فوجی تھا جس نے گولہ بارود اور بندوقیں فروخت کیں اور اسے گرفتار کر لیا گیا، وہ فوجی جیل سے فرار ہو گیا تھا۔

یو این آئی۔ این یو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں