امریکہ میں دھند کے باعث کار حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر آٹھ ہو ئی

ہیوسٹن، امریکہ کے جنوبی لوزیانا میں آگ سے اٹھنے والے دھوئیں کی وجہ سے ’’سپر فوگ‘‘ اور صبح کی گھنی دھند کی وجہ سے پیر کو ایک کار حادثے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر آٹھ ہو گئی اور 63 دیگر زخمی ہو گئے۔

افسران نے منگل کی شام یہ اطلاع دی۔

نیشنل ویدر سروس نے کہا کہ پیر کو خطے میں کئی ویٹ لینڈ میں آگ لگ ہوئی تھی اور دھند کے ساتھ مل کر آگ سے اٹھنے والا دھواں ’’سپر فوگ‘‘ بن گیا، جس سے حد نظر انتہائی کم ہو گئی ہے۔

لوزیانا پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک خبر میں کہا گیا ہے کہ حادثے میں 168 گاڑیاں شامل تھیں۔ ان حادثات کی وجہ سے لگنے والی آگ میں بارہ گاڑیاں جل گئیں۔

یو این آئی۔ این یو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں