چین انسان بردار خلائی جہاز شینزو17 کرے گا لانچ

بیجنگ، چین تیانگونگ خلائی اسٹیشن کے لیے جمعرات کو تین رکنی عملے کے ساتھ شینزو-17 انسان بردار خلائی جہاز روانہ کرے گا۔

چائنا مینڈ اسپیس ایجنسی (سی ایم ایس اے) کے ڈپٹی ڈائریکٹر لن زیکیانگ نے یہ اطلاع دی۔

مسٹر لن نے بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس میں کہا’’شینزو-17 انسان بردار خلائی جہاز 26 اکتوبر کو مقامی وقت کے مطابق صبح 11:14 بجے لانچ کیا جائے گا۔ عملے میں خلاباز تانگ ہونگبو، تانگ شینگجی اور جیانگ زنلن شامل ہیں۔ تانگ ہونگبو کو کمانڈر نامزد کیا گیا ہے۔‘‘

انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین غیر ملکی خلابازوں کو اپنے خلائی مشنوں میں شرکت کی دعوت دیتا ہے، خاص طور پر ان ممالک سے جو خلا کے پرامن استعمال کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لانچ شمال مغربی چین میں جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانگ مارچ-2 ایف کیریئر راکٹ کے ساتھ ہوگا۔ توقع ہے کہ خلاباز وہاں تقریباً چھ ماہ تک کام کریں گے۔

یو این آئی۔ این یو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں