واشنگٹن، امریکہ شام کے الہول کیمپ سے 83 خواتین اور بچوں کو واپس لانے والے کرغزستان کا خیرمقدم کرتا ہے اور ان کی وطن واپسی کی کوششوں میں دیگر ممالک کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے یہ اطلاع دی۔
مسٹر ملر نے منگل کو ایک بیان میں کہا ’’ کرغز جمہوریہ کی طرف سے شمال مشرقی شام میں الہول بے گھر افراد کے کیمپ سے 83 خواتین اور بچوں کی واپسی آئی، ایس آئی ایس (روس میں ممنوعہ) کی علاقائی شکست سے پیدا ہونے والے انسانی اور سلامتی کے چیلنجوں کا ازالہ کرنے کے لئے ایک اور اہم قدم ہے۔
ترجمان نے کہا کہ امریکہ کرغزستان سے اپنے شہریوں کی وطن واپسی کی حمایت کرتا ہے اور وطن واپسی کی کوششوں میں دیگر ممالک کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ شام سے باہر 60 سے زائد ممالک کے تقریباً 35,000 افراد الہول اور روز کیمپوں میں مقیم ہیں۔ مسٹر ملر نے کہا کہ وطن واپسی ہی واحد پائیدار حل ہے۔
مسٹر ملر نے کہا کہ اس سال دونوں کیمپوں کے 3000 سے زیادہ افراد کو ان کے آبائی ممالک واپس بھیج دیا گیا ہے۔
یو این آئی۔ این یو۔