اسرائیلی فوج کے ٹینک غزہ میں داخل ہوئے: اسرائیل

یروشلم، اسرائیل کی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) نے جمعرات کی صبح اعلان کیا کہ “لڑائی کے اگلے مراحل کی تیاری کے ضمن میں اس کے ٹینک اور پیادہ دستوں نے شمالی غزہ میں داخل ہوکر حماس کے متعدد اہداف، انفراسٹرکچر اور ٹینک شکن میزائل لانچ پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔

آئی ڈی ایف کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق، فوجی دستے اپنی کارروائی کے بعد سے علاقے سے نکل کر اسرائیلی علاقے میں واپس آ گئے ہیں۔

یو این آئی۔ م ش۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں