منگولیا کے دارالحکومت میں آتشزدگی سے سات لوگوں کی موت

اولان باتر، منگولیا کی راجدھانی اولنبٹور میں جمعرات کے روز ایک عمارت میں آگ لگنے سے سات لوگوں کی موت ہو گئی۔

ملک کی نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے یہ اطلاع دی ہے۔

ایمرجنسی ایجنسی نے بتایا کہ رہائشی عمارت میں آگ مقامی وقت کے مطابق سویرے 03:50 بجے اولنبٹور کے ضلع سونگینوخیر میں لگی۔

ایجنسی نے کہا کہ سردی کا موسم قریب آنے کے ساتھ گھروں میں آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ لوگ اپنے گھروں کو گرم رکھنے کے لیے الاؤ جلاتے ہیں۔ آگ لگنے کی وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

یو این آئی۔ م ش۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں