مصر میں اسرائیل اور حماس کے تنازع سے متعلق دھماکے میں چھ افراد زخمی

قاہرہ، مصر کے بحیرہ احمر کے تفریحی شہر طابا میں جمعہ کی صبح اسرائیل-غزہ تنازعہ سے متعلق ایک دھماکے میں کم از کم چھ افراد زخمی ہو گئے مقامی میڈیا نے یہ اطلاع دی مصر کے القاہرہ نیوز ٹی وی نے اطلاع دی ہے کہ ایک راکٹ اسرائیلی سرحد کے قریب ایک قصبے پر گرا اور ایک رہائشی عمارت کو نقصان پہنچا۔ ٹی وی نے دھماکے کی تصاویر ٹیلی ویژن پر براہ راست نشر کیں۔

یواین آئی، م س

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں