لیوسٹن فائرنگ میں مطلوب مشتبہ شخص کی لاش برآمد

نیویارک، امریکی ریاست میئن کے لیوسٹن میں 18 افراد کے قتل کا مشتبہ رابرٹ کارڈ مبینہ طورپر مردہ حالت میں پایاگیا۔

پولیس نے سوشل میڈیا پر یہ اطلاع دی۔

مین ڈپارٹمنٹ آف پبلک سیفٹی کے ایک اہلکار نے بتایا کہ مشتبہ شخص مقامی وقت کے مطابق جمعہ دیر رات تقریباً 23:45 پر لزبن فالس میں دریائے اینڈروسکوگن کے قریب مردہ پایا گیا۔ 40 سالہ رابرٹ کارڈ یوسٹن کے قریبی شہر لزبن میں ایک ری سائیکلنگ سینٹر میں کام کرتا تھا ۔بدھ کی رات کو رابرٹ کارڈ نے مختلف تفریحی مقامات پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک جبکہ 13 زخمی ہوئے ہیں۔

مین ڈپارٹمنٹ آف پبلک سیفٹی کے ایک اہلکار نے بتایا کہ کارڈ پر الزام ہے کہ اس نے بدھ کی شام ایک ریستوراں اور بولنگ ایلی میں فائرنگ کی تھی اور اسکے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا گیا تھا۔

اس سے قبل 2017 میں بھی اسی نوعیت کا ایک واقعہ پیش آیا تھا جب لاس ویگس میں ایک میوزک فیسٹیول کے دوران ایک مسلح شخص نے فائرنگ کر کے 60 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔

یواین آئی۔ م س

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں