جنوبی میکسیکو میں سمندری طوفان آٹس سے ہلاکتوں کی تعداد 43 ہو گئی

میکسیکو سٹی، میکسیکو کے صوبہ گوریرو میں سمندری طوفان آٹس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 43 ہو گئی ہے جب کہ 36 افراد اب تک لاپتہ ہیں۔ ریاست کے گورنر ایولین سالگاڈو نے اتوار کے روز اطلاع دی۔

صوبہ کے گورنر نے صدر اینڈریس مینوئل لوپیز اوبراڈور کو فون پر بتایا کہ مہلوکین کی یہ تعداد ابھی ابتدائی ہے۔

آٹس سمندری طوفان بدھ کے روز بحرالکاہل سے متصل ساحلی علاقے گوریرو سے ٹکرایا تھا، جس سے خاص طور پر میکسیکو کے اہم سیاحتی مقامات میں سے ایک اکاپولکو کے تفریحی مقام کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

لوپیز اوبراڈور نے کہا کہ سرکاری فیڈرل الیکٹرسٹی کمیشن نے طوفان کی زد میں آنے والے 10,000 کھمبوں میں سے 3,211 بجلی کے کھمبوں کو کھڑا کر دیا ہے۔

انہوں نے اندازہ لگایا کہ پیر کی رات تک اکاپلکو میں بجلی کی سپلائی مکمل طور پر بحال ہو جائے گی۔ جس کے بعد ایندھن جیسے پٹرول، ڈیزل اور گھریلو گیس کی فراہمی بحال ہوسکے گی۔

یو این آئی۔ م ش۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں