غزہ، عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے دفتر نے پیر کو کہا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقے میں یہاں جاری تنازعہ کے درمیان فوری ضرورت کے باوجود غزہ کے اسپتالوں سے مریضوں کو محفوظ طریقے سے نکالنا ناممکن ہے۔
“شمالی غزہ کے اسپتالوں سے انخلاء کے احکامات موصول ہوتے رہتے ہیں۔”
“ ڈبلیو ایچ او نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر اس بات کا اعادہ کیا کہ مریضوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالے بغیر اسپتالوں کو خالی کرنا ناممکن ہے۔ تنظیم نے یہ بھی کہا کہ اسپتالوں میں طبی سامان ختم ہو رہا ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے دفتر نے کہا کہ “ایندھن کی قلت پہلے ہی صحت کی سہولیات اور ایمبولینس کی نقل و حرکت پر اثر ڈال رہی ہے۔”
خیال ر ہے کہ 07 اکتوبر کو حماس نے غزہ کی پٹی سے اسرائیل پر بڑے پیمانے پر راکٹ حملہ کیا اور اسرائیلی کمیونٹی کے لوگوں کو ہلاک اور اغوا کیا۔ اس کے بعد اسرائیل نے جوابی حملے کیے اور غزہ کی پٹی کی مکمل ناکہ بندی کرنے کا حکم دیا، جس کی آبادی بیس لاکھ سے زیادہ ہے ساتھ ہی پانی، خوراک اور ایندھن کی سپلائی منقطع کر دی گئی۔ بعد ازاں ناکہ بندی میں نرمی کر دی گئی تاکہ انسانی امدادی ٹرکوں کو غزہ کی پٹی میں داخل ہونے کی اجازت دی جا سکے۔ جب تنازعہ بڑھنے سے دونوں فریقوں کے ہزاروں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
یو این آئی۔ م ع۔ 1707