غزہ کو امداد کی فراہمی میں رکاوٹ جرم قرار دی جاسکتی ہے: انٹرنیشنل کرمنل کورٹ

جینیوا، انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے سینیئر پراسیکیوٹر کا کہنا ہے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں امدادی سامان کی فراہمی میں رکاوٹیں ڈالنا جرم قرار دیا جاسکتا ہے۔

سینیئر پراسیکیوٹر نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو بغیر کسی تاخیر کے غزہ میں شہریوں کو خوراک اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہوگا۔

دوسری جانب مصر کی رفاح کراسنگ سے امدادی سامان کے مزید 10 ٹرک غزہ روانہ کردیے گئے۔

فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کے مطابق اسرائیلی جنگی جرائم کے شکار محصور فلسطینیوں کیلئے غزہ میں امدادی سامان کے 94 ٹرک آچکے ہیں جبکہ 7 اکتوبر سے قبل ان ٹرکوں کی یومیہ تعداد 4 سو سے زیادہ تھی۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے خوف زدہ اور اپنی ہی سرزمین پر بے بس اورغیر محفوظ بھوکے پیاسے شہری اقوام متحدہ کے گودام سے آٹا، گندم اور کھانے پینے کی اشیا کے تھیلے اٹھا کر لے گئے، عالمی خوراک ایجنسی نے غزہ میں سول آرڈر ختم ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔

یو این آئی۔ ع ا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں