دمشق، شامی فوج نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فضائیہ نے ملک کے جنوبی صوبے دارا میں فوجی چوکیوں پر رات بھر حملہ کیا۔
مبینہ طور پر شام سے گولان ہائٹس کی طرف سے داغے گئے راکٹ کے جواب میں ،اسرائیل نے اتوار کی رات دارا صوبہ کے کئی علاقوںکو نشانہ بناکر میزائل سے حملہ کیا۔
اسرائیل اور شام کے درمیان تازہ ترین کشیدگی اس وقت سامنے آئی ہے جب اسرائیلی افواج غزہ کی پٹی میں زمینی مہم کو آگے بڑھا رہیتھی۔
یو این آئی۔ خ س۔