ویتنام: سڑک حادثہ میں پانچ افراد ہلاک، نو زخمی

ہنوئی، ویتنام کے شمالی صوبے لینگ سون میں منگل کی صبح ایک بس کے کنٹینر ٹرک سے ٹکرانے سے پانچ افراد ہلاک اور نو دیگر زخمی ہو گئے۔

ویتنام نیوز ایجنسی (وی این اے) نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔

اطلاعات کے مطابق، حادثہ مقامی وقت کے مطابق تقریباً 02:10 پرہوو لنگ ضلع میں رونگ کیم ڈھلوان پر پیش آیا، جب 16 نشستوں والی بس بائیں لین پر مخالف سمت میں جانے والے ایک کنٹینر ٹرک سے ٹکرا گئی۔ بس میں 15 مسافر سوار تھے۔ حادثے میں چار افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جب کہ ایک نے اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ دیا۔

ویتنام کے جنرل شماریات کے دفتر کے مطابق، 2023 کے پہلے 10 مہینوں میں ملک میں 9829 ٹریفک حادثات ہوئے، جن میں 5496 افراد ہلاک اور 6973 دیگر زخمی ہوئے۔

یواین آئی۔الف الف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں