کمپالا، جنوبی یوگنڈا کے مساکا ضلع کے کانونی جونیئر اسکول کے ہاسٹل میں آگ لگنے سے دو طالب علموں کی موت ہو گئی۔
گریٹر مساکا علاقے کے ڈپٹی پولیس کمانڈر جمادا وانڈرا نے بتایا کہ پیر کی صبح فائر بریگیڈ کے جائے وقوعہ پر پہنچنے سے پہلے دو طالب علم آگ میں جھلس کر ہلاک ہو گئے تھے۔
وانڈرا نے کہا، “ہمیں پیر کی صبح 5:00 بجے (مقامی وقت کے مطابق) اسکول سے کال موصول ہوئی اور ہم نے فوری طور پر فائر بریگیڈ کو روانہ کیا، جس نے آگ بجھانے اور باقی تمام بچوں کو بچانے میں کامیاب رہی۔
وانڈرا نے کہا کہ 11 طالب علم اور ہاسٹل کا میٹرن زخمی ہوا ہے۔ زخمیوں کو فوری علاج کے لیے علاقائی پبلک اسپتال لے جایا گیا اور بعد میں مزید علاج کے لیے نیشنل ریفرل اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس نے بجلی کے ساکٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے اسکول مالکان سے اپیل کی کہ وہ بجلی کی تاروں اور تنصیبات کا باقاعدگی سے معائنہ کریں تاکہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔
یواین آئی۔الف الف