فلسطینیوں کے قتل عام کے پیچھے امریکی حکمران اشرافیہ اور ان کے ساتھی ہیں: روسی صدر

ماسکو، روسی صدر ولادیمیر پوتن نے الزام عائد کیا ہے کہ فلسطینیوں کے قتل عام کے پیچھے امریکی حکمران اشرافیہ اور ان کے ساتھی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ ، یوکرین ، عراق اور شام کے واقعات کے پیچھے بھی امریکی حکمران اشرافیہ اور ان کے ساتھی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ امریکی حکمران اشرافیہ مقدس سر زمین پر افراتفری چاہتی ہے ، فلسطینیوں کی مدد ان لوگوں سے لڑکر کی جاسکتی ہے جو اس تنازع کے پیچھے ہیں، ہم ان لوگوں سے یوکرین میں لڑرہے ہیں۔

واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے فضائی بمباری کے ساتھ ساتھ زمینی جارحیت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 8 ہزار 306 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں 3457 بچے بھی شامل ہیں۔
اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 15 ہزار 500 سو فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

یو این آئی۔ ع ا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں