سمندری طوفان اوٹس کے بعد میکسیکو کے اکاپلکو سے 300 سے زائد غیر ملکیوں کو نکالا گیا

میکسیکو سٹی، میکسیکو کے ریزورٹ شہر اکاپلکو سے کل 305 غیر ملکیوں کو کامیابی سے ٹریس کرنے کے بعد انہیں بحافاظت نکال لیا گیا۔ یہ شہرطوفان ’اوٹس‘ سے بری طرح متاثر ہوا تھا۔

میکسیکو کے حکام نے منگل کو یہ اطلاع دی۔

میکسیکو کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ لوگوں کو ان کے آبائی ممالک اور میکسیکو میں ان کے سفارتی نمائندوں کی درخواست پر تلاش کیا گیاتھا۔

اس میں بتایا گیا، ’’نکالے جانے والے شہریوں میں جرمنی، ارجنٹینا، برازیل، چلی، کولمبیا، اسپین، جاپان، پیرو اور سوئٹزرلینڈ کے ساتھ ساتھ بیلیز، کروشیا، برطانیہ اور یوراگوئے کے شہری شامل ہیں۔”

اوٹس، زمرہ 5 کا طوفان، جوگزشتہ بدھ کو میکسیکو کی ریاست گوریرو کے بحر الکاہل کے ساحل سے ٹکرا گیا، جس نے بنیادی طور پر میکسیکو کے اہم سیاحتی مقامات میں سے ایک، اکاپولکو کے ساتھ ساتھ ریاست کے دیگر ساحلی شہروں کو شدید نقصان پہنچایا۔

یواین آئی/ژنہوا۔الف الف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں