غزہ حملے کے بعد چلی نے اسرائیل سے اپنے سفیر کو واپس بلایا

سینٹیاگو چلی نے غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزیوں کے بعد مشاورت کے لیے اسرائیل سے اپنے سفیر کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ملک کی وزارت خارجہ نے منگل کو یہ اطلاع دی۔

وزارت نے ایک بیان میں کہا، “چلی ان فوجی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتا ہے اور اسے انتہائی تشویش کے ساتھ دیکھتا ہے۔”

یواین آئی/ژنہوا۔الف الف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں