غزہ پٹی پر اسرائیلی حملوں میں مرنے والوں کی تعداد 8800 سے تجاوز

غزہ، غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بمباری سے مرنے والوں کی تعداد 8,800 سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ 22,200 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں، غزہ کی وزارت صحت نے جمعرات کے روز یہ اطلاع دی۔

اس سے قبل فلسطینی وزارت صحت نے بدھ کے روز کہا تھا کہ اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 8,730 افراد جاں بحق ہوئے۔

وزارت نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حملے کے نتیجے میں 8,805 افراد ہلاک اور 22,240 زخمی ہوئے ہیں۔

وزارت کے مطابق، 7 اکتوبر سے اب تک کی حملوں میں 3,600 سے زیادہ بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے منگل کے روز کہا تھا کہ اس نے غزہ کی پٹی میں جبلیہ کیمپ کو نشانہ بنایا۔ اس نے مزید کہا کہ شہریوں کی ہلاکت “جنگ کے المیہ” کا نتیجہ ہے۔ غزہ کی وزارت داخلہ نے کہا کہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 400 افراد جاں بحق یا زخمی ہوئے ہیں۔ فلسطینی خبر رساں ایجنسی WAFA نے رپورٹ کیا کہ بدھ کے روز اسرائیل فوج نے کیمپ پر دوسرا فضائی حملہ کیا جس میں درجنوں مزید افراد ہلاک ہوئے۔

یو این آئی۔ م ش۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں