یو اے ای کا فلسطینی بچوں کو علاج کے لیے متحدہ عرب امارات لانے کا فیصلہ

ابوظہبی،متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی حکومت کی جانب سے یہ اہم اعلان سامنے آیا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں زخمی ایک ہزار فلسطینی بچے علاج کے لیے متحدہ عرب امارات لائے جائیں گے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ایک ہزار زخمی فلسطینی بچوں کے اہلخانہ بھی متحدہ عرب امارات لائے جائیں گے جبکہ بچوں کو علاج مکمل ہونے کے بعد وطن واپس پہنچایا جائے گا۔

انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کی صدر سے رابطہ کر کے اماراتی وزیرِ خارجہ شیخ عبداللّٰہ بن زاید نے زخمی فلسطینی بچوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے طریقہ کار پر بات چیت کی، انہوں نے غزہ میں شہریوں کے لیے خوراک اور طبی امداد کی ترسیل کی ضرورت پر زور دیا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے غزہ میں اسرائیلی زمینی کارروائی کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے ملک کی وزارت خارجہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یو اے ای نے غزہ میں اسرائیل کی زمینی کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے۔

یو این آئی۔ ع ا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں