غزہ صحافیوں کیلئے جدید تاریخ کا سب سے بڑا مقتل بن گیا، صحافتی تنظیم عالمی عدالت پہنچ گئی

جینیوا،غزہ صحافیوں کیلئے جدید تاریخ کا سب سے بڑا مقتل بن گیا ہے، اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے اب تک غزہ میں 34 صحافی مارے جا چکے، اس سال جنوری سے اب تک دنیا بھر میں مارے جانے والے صحافیوں کی تعداد 37 ہے۔

بین الاقوامی صحافتی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز، غزہ میں صحافیوں کے خلاف جاری جنگی جرائم کی شکایت لیکر عالمی عدالت انصاف میں پہنچ گئی ہے۔

صحافتی تنظیم کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں 50 سے زیادہ میڈیا عمارتوں پر جان بوجھ کر بمباری کی ہے۔

رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں صحافیوں کے تحفظ کی ضمانت دینے سے بھی انکار کر دیا جبکہ میڈیا کو ٹارگیٹ کرنا جنگی جرم ہے۔

صحافتی تنظیموں اور الجزیرہ جیسے میڈیا اداروں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج جان بوجھ کر صحافیوں کو نشانہ بنا رہی ہے تا کہ میڈیا کو خاموش کیا جا سکے اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی طرف سے جاری نسل کشی کا دنیا کو پتا نہ چل سکے۔

یو این آئی۔ ع ا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں