حزب اللہ اور حماس نے اسرائیل پر مشترکہ حملے شروع کر دیے

بیروت، لبنان کی حزب اللہ اور فلسطین کی مزاحمتی تنظیم القسام بریگیڈ نے مشترکہ طور پر اسرائیل کے خلاف کارروائیاں تیز کر دیں حزب اللہ کا کہنا ہے کہ مشترکہ حملوں میں 19 اسرائیلی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا سہ پہر 3:30 بجے سرحد کے ساتھ ملٹری پوزیشنوں پر بیک وقت حملہ کیے گئے گروپ کا کہنا ہے کہ اس نے اسرائیلی پوزیشنوں کو “گائیڈڈ میزائلوں، توپ خانے کی گولہ باری” اور دیگر ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

حزب اللہ کے سربراہ نصراللہ کی کل کی انتہائی اہم متوقع تقریر سے پہلے سرحد پر محاذ گرم ہو گیا ہے لبنان سے حملے اسرائیلی فوجی ٹھکانوں اور ملک کے شمال میں ایک قصبے کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

اسرائیل کی غزہ پر جارحیت کے نتیجے میں مشرق وسطی پر بڑی جنگ کے سائے منڈلانے لگے، حزب اللہ نے اسرائیل کو جنگ بندی کے لئے جمعہ تک کا الٹی میٹم دیا ہے۔

حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کا کہنا ہے کہ سیز فائر نہ ہوا تو جنگ میں براہِ راست شامل ہو جائیں گے۔

یاد رہے یمنی فورس بھی اسرائیل پر ڈرون اور میزائلوں سے حملے کر رہی ہے، یمن نے اسرائیل کے خلاف جنگ کا اعلان کرتے ہوئے فلسطینی عوام کی بھرپور حمایت کے عزم کا اظہار کیا تھا۔

یو این آئی۔ ع ا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں