اردوغان نے اسرائیلی وحشت کے مقابل، ترکیہ اور ایران سمیت پوری اسلام دنیا کے مشترکہ موقف اختیار کرنے کی اہمیت پر زور دیا

استنبول، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان نے اپنے ایرانی ہم منصب ابراہیم رئیسی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔

مذاکرات میں غزّہ پر 7 اکتوبر سے جاری غیر قانونی اسرائیلی حملوں ، فلسطینیوں کے لئے انسانی امدادی کاروائیوں اور پائیدار فائر بندی کے لئے ضروری اقدامات پر بات چیت کی گئی ہے۔

ٹی آر ٹی کے مطابق مذاکرات میں صدر اردوغان نے، فلسطین میں اسرائیلی وحشت کے مقابل، ترکیہ اور ایران سمیت پوری اسلام دنیا کے مشترکہ موقف اختیار کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ترکیہ اور ایران غزّہ میں عارضی فائر بندی کو پائیدار فائر بندی میں تبدیل کرنے اور علاقے میں پائیدار امن کے قیام کے لئے باہم متحد شکل میں کاروائیاں جاری رکھیں گے۔

صدر اردوغان اور صدر رئیسی نے ترکیہ میں متوقع ‘ترکیہ۔ایران اعلیٰ سطحی تعاون کونسل اجلاس’ کی تیاریوں پر بھی بات چیت کی ہے۔

یواین آئی۔ م س

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں