جنوب مشرقی برازیل میں متعدد گاڑیوں کے تصادم میں کم از کم 6 افراد ہلاک

ریو ڈی جنیرو، برازیل کے جنوب مشرقی علاقے ایگاراپے ماونٹین میں ایک ہائی وے پر پیر کو 13 گاڑیوں کے تصادم میں کم از کم چھ افراد ہلاک ہو گئے۔

مقامی میڈیا نے یہ اطلاع فائر ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ کی بنیاد پر دی۔

حادثہ ریاست میناس گیریس کے دارالحکومت بیلو ہوریزونٹے کے میٹروپولیٹن علاقے میں اس وقت پیش آیا جب 27 ٹن لوہے سے لدا ایک ٹرک بظاہر کنٹرول کھو بیٹھا اور دو دیگر بھاری گاڑیوں سے ٹکرا گیا۔

یواین آئی۔ م س

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں