جوہانسبرگ، جنوبی افریقہ کے شمال مغربی صوبہ رسٹنبرگ میں امپالا پلاٹینم کان میں پیر کے روز لفٹ کے حادثے میں گیارہ کان کن مزدوروں کی موت ہوگئی۔
مقامی میڈیا نے منگل کے روز یہ اطلاع دی۔ مقامی ٹیلی ویژن چینل eNCA کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ “کان کے اندر مزدوروں کو شافٹ سے اوپر اور نیچے لے جانے والی لفٹ غیر متوقع طور پر 200 میٹر نیچے گر گئی۔”
رپورٹ میں کان کنی کی کمپنی کے ترجمان جوہان تھیرون کے حوالے سے بتایا گیا کہ لفٹ پر کل 88 کان کن سوار تھے۔
کمپنی نے پیر کے روز جاری کردہ بیان میں کہا کہ ونڈ رسی سے متعلق حادثہ پیر کی سہ پہر امپالا رسٹنبرگ میں اس کے شافٹ آپریشن کے دوران پیش آیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ رسی اہلکاروں کی گاڑی سے منسلک تھی جو کارکنوں کو شافٹ کے اوپر اور نیچے پہنچاتی ہے اور ٹرانسپورٹ میں 35 اہلکاروں کو لے جانے کی صلاحیت ہے۔
کمپنی نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔
یو این آئی۔ م ش۔








