دودوما، وسطی تنزانیہ کے سنگیڈا علاقے میں بدھ کی صبح ایک بس کے ٹرین کے انجن سے ٹکرانے سے کم از کم 13 مسافر ہلاک اور 25 شدید زخمی ہو گئے۔ مقامی پولیس نے یہ اطلاع دی۔
سنگیڈا کی علاقائی پولیس کمانڈر ستیلا مطہبیروا نے خدشہ ظاہر کیا کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 25 زخمی مسافروں میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے کے وقت بس میں 57 مسافر سوار تھے۔ بس دارالسلام کے تجارتی مرکز سے موانزا جا رہی تھی۔
پولیس کمانڈر مطہبیروا نے بتایا کہ مسافروں کو لے جانے والی بس آج مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بجے ریلوے کراسنگ پر ایک انجن سے ٹکرا گئی۔
انہوں نے کہا کہ “ایسا لگتا ہے کہ بس ڈرائیور بس کو لاپروائی سے چلا رہا تھا اور ہو سکتا ہے کہ وہ ٹرین کے آنے سے پہلے بس کو ریلوے کراسنگ سے باہر لے جانے کی کوشش کر رہا ہو۔”
یواین آئی۔ ظ ا








