بنکاک، جنوبی تھائی لینڈ کے پرچواپ کھیری کھان صوبے میں ایک مسافر بس کے سڑک سے اتر کر درخت سے ٹکرا جانے سے کم از کم 14 افراد ہلاک اور 35 دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ اطلاع ژنہوا نے منگل کو مقامی میڈیا کے حوالے سے دی۔
بس قومی دارالحکومت بنکاک سے سونگ کھلا صوبے کے ضلع نتھاوی جا رہی تھی۔ حادثے کی وجہ کی سرکاری طور پر جانچ کی جارہی ہے۔
یو این آئی۔ این یو۔








