منیلا، فلپائن کے وسطی اینٹیک صوبہ میں منگل کی سہ پہر مسافر بس کے حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 17 درج کی گئی ہے۔
مقامی حکام نے بدھ کے روز یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ منگل کو ہونے والے حادثے سے پہلے مرنے والوں کی تعداد 29 بتائی گئی تھی۔
صوبائی ڈیزاسٹر رسک منیجمنٹ آفس کے سربراہ بروڈرک نے آج نیوز کانفرنس میں بتایا کہ 16 افراد حادثے کی جگہ پر ہلاک ہوئے، جب کہ ایک زخمی شخص مقامی اسپتال میں دم توڑ گیا۔
انہوں نے کہا کہ سات دیگر مسافر شدید زخمی ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔
اینٹیک کے گورنر روڈورا کیڈیو نے موت اور زخمیوں کی پہلے اعلان کردہ تعداد کے لیے معذرت کی۔
انہوں نے یہ بھی تصحیح کی کہ بس میں صرف 24 افراد سوار تھے، 53 نہیں جیسا کہ پہلے بتایا گیا تھا۔
بس کمپنی نے بھی ایک بیان جاری کرکے تصدیق کی ہے کہ بس میں صرف 24 مسافر سوار تھے، انہوں نے مزید کہا کہ اس حادثے میں ڈرائیور، کرایہ لینے والے اور ایک انسپکٹر سمیت تین ملازمین کی موت ہوگئی۔
یہ بس الیلو شہر سے مغرب کی طرف اینٹیک صوبے کے سان ہوزے ڈی بویناوسٹا کی طرف جا رہی تھی، راستے میں ہمٹک قصبے میں 15 میٹر گہری کھائی میں گرنے سے پہلے وہ سڑک کی ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی تھی۔
یو این آئی۔ م ش۔








